کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے صوبے کو خلفشار سے نکالنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیاہے۔صوبے میں ایسا ماحول پیدا کردیاہے جھنڈوں کو جلانے سے لہرانے تک کا سفرعوام کے ساتھ مل کر طے کیا، نوجوانوں سے ہتھیار لے کر ان کے ہاتھ میں قلم تھما دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایف سی غزہ بند سکاؤٹس کے زیراہتمام ایف سی بوائز ہائی سکول کے ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمشیرتعلیم سردارخان بڑیچ،آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن،میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ کاکڑ،سابق اسپیکرجان محمدجمالی سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے صوبے کو خلفشار سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، جھنڈوں کو جلانے سے لہرانے تک کا سفرعوام کے ساتھ مل کر ہی طے کیا ہے بلوچستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے، پاک فوج چالیس ہزار بچوں کو اعلیٰ اداروں میں تعلیم دلا رہی ہے ایف سی کی تعلیم کی فروغ کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں، تعلیم کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کریں گے انہوں نے کہاکہ اللہ ہمارے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آشنا کرے ،بلوچستان کے عوام نے خلفشار سے نکالنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے بلوچستان کے نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر انہیں قلم پکڑایا ہے۔بلوچستان کے عوام کو تعلیم سے روشناس کرانیوالوں کو مبار کباد پیش کر تا ہوںیہاں کے بچوں کو تعلیم کی ضرورت ہے تاکہ اس کی پسماندگی کا خاتمہ ہو۔پاک فوج، ایف سی اور صوبائی حکومت کیساتھ ملکر تعلیمی شعبے میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان کا کہناتحا کہ تعلیم کے زریعے ہی ترقی کا سفر طے کیاجاسکتاہے، اللہ تعالی نے بھی اقراء کا لفظ دے کر ترقی کا زینہ دکھایاہے۔