کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سرداراخترجان مینگل اوربلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے سربراہ وسینیٹرمیراسراراللہ خان زہری کی ملاقات صوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیابلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے سربراہ وسینیٹرمیراسراراللہ خان زہری سے کراچی میں انکی رہائش گا ہ میں ملاقات کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیااس موقع پردونوں رہنماؤں نے اس بات پراتفاق کیاکہ موجودہ صوبائی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے اورحکومت سرکاری فنڈزکواپنے سیاسی مخالفین کے قتل کیلئے کرایے کے قاتلوں پرخرچ کررہی ہے تاکہ حکمران اپنے سیاسی مخالفین کوراستے سے ہٹاسکے اس موقع پردونوں رہنماؤں نے بلوچستان اسمبلی میں موجوددیگراپوزیشن جماعتوں سے رابطے بڑھانے اورمشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنے پرزوردیتے ہوئے اس امرکوبھی ناگزیرقراردیاکہ مرکزی حکومت سے اس ضمن میں بات کی جائیگی کہ صوبائی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں پراترآئی ہے جوسراسرغیرجمہوری اورغیرسیاسی عمل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سینیٹرمیراسراراللہ خان زہری نے ملاقات کے بعد’’آن لائن ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ملاقات میں ہم نے اپنی اتحادی جماعت کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیاہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کامعاشرہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کامتحمل نہیں ہوسکتامگرافسوس کے ساتھ کہناپڑھتاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت جمہوری تقاضوں کوپامال کررہی ہے سیاست میں اختلاف رائے ہوتاہے اوراس سے برداشت کرناہی جمہوریت کاحسن ہے مگریہاں سیاسی مخالفین کی آواز کودبانے کیلئے جس طرح حکومتی وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں وہ قابل افسوس ہے انہوں نے بتایاکہ ملاقات میں ہم نے یہ طے کیاہے کہ اپنی دیگراپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرنے کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طے کرینگے جس میں احتجاج کاراستہ بھی موجود ہیں ہم کسی کوبھی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے انتقامی کارروائی پرمبنی اقدامات کی اجازت نہیں دے سکتے۔