|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2015

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقہ شکرو بل سے تین افراد کی لاشیں برآمد ،ایک کو چھوڑ دیا گیا،دشت زریں بگ کے پہاڑی ایریا میں ایف سی اور سیکوریٹی فورسز کا سرچ آپریشن،ایف سی کی فائرنگ سے جگین jageen ball negorبل نگور کا رہائشی آدم جاں بحق،تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ شکرو بل shakroo ballمیں اطلاع ملنے پر لیویز نے تین افراد کی لاشیں قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ سول ہسپتال تربت پہنچاد یں ،ان افراد کو تین دن قبل ایک ڈمپر سمیت تربت سے تلار جاتے ہوئے اغواء کیا تھا جو ایف ڈبلیو او کی زیر نگرانی گوادر پورٹ کو چائنا سمیت ملک کے دوسرے علاقوں سے منسلک کرنے کیلئےM8نیشنل ہائی وے پر کام میں مصروف تھے،چار میں سے تین افراد یحی خان ،گل محمد،اور جمعہ خان کو قتل کرکے انکی لاشیں پھینک دی گئیں جبکہ انکے ہمراہ ایک کمسن کو چھوڑدیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کیچ ممتاز احمد بلوچ کے مطابق قتل کیئے جانیوالوں کا تعلق وزیرستان اور کوئٹہ سے ہے جنکی لاشیں انکے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں ،ادھر اطلاع کے مطابق ایف سی اور سیکوریٹی فورسز نے دشت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سیکوریٹی کی بھاری نفری پہنچادی گئی ہے،تربت سے دشت جاتے ہوئے بل نگور کے علاقہ جگین میں فورسز کی گاڑیوں کو راہ گزرتے ہوئے دیکھنے پراپنے کھیتوں سے واپس گھر آنیوالا چرواہا آدم نامی شخص خوف کے مارے بھاگنے پر فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنے ،جس سے وہ زخمی ہو گئے جو اسے اپنے ساتھ لے گئے تا ہم کوچہ کے علاقہ میں اسے چھوڑدیا گیا ،جسے دسٹرکٹ سول ہسپتال تربت منتقل کرکے آپریشن کیا گیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،جسکی تدفین علاقے میں کی گئی ،علاقہ سے آمدہ اطلاع کے مطابق دشت کے مختلف علاقے زریں بگ،جان محمد بازار،دیگر علاقے گھیراؤں میں ہیں جہاں مشتبہ افراد کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی تیاریاں کی جار ہی ہیں ، تا ہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے معلومات میں دشواری کا سامناہے ،سیکوریٹی فورسزنے گزشتہ روز سبدان دشت میں ملاعزت نامی ایک شخص کے گھروں میں تلاشی لی اور گھر کو نذر آتش کر دیا،جس سے گھر کے تمام سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔ دریں اثناء فرنٹیئرکوربلوچستان کاسبی کے علاقے ہفت ولی اورتربت میں خفیہ اطلاع پرکالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی ۔کارروائی کے دوران سبی کے علاقے ہفت ولی میں کالعدم تنظیم یونائیٹڈبلوچ آرمی کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرلیاگیا جبکہ تربت سے کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 09مشتبہ شرپسندگرفتار۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے سبی کے علاقے ہفت ولی میں خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانے کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم یونائیٹڈبلوچ آرمی کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرکے قبضے میں لے لیا۔کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے برآمد کیئے گئے اسلحہ اورگولہ بارودمیں01عدد75ایم ایم آرآر بمعہ17بم، 01عدد14.5ایم ایم گن بمعہ 21راؤنڈز،03عدد107ایم ایم راکٹ ،01عددآرپی جی سیون بمعہ02 عددراکٹ،08عددایس ایم جی بمعہ2500راؤنڈز،08عددتھری ناٹ تھری رائفل بمعہ300راؤنڈز،12.7ایم ایم گن کے 42راؤنڈز،اسنائبررائفل کے304راؤنڈز،8ایم ایم رائفل کے60راؤنڈز،02عدد12بور رائفل بمعہ 110راؤنڈز، 01عدد30بورپسٹل بمعہ 9راؤنڈز،01عددموٹرسائیکل اور01عددٹیلی فون ایکسچینج شامل ہے۔تربت میں ایف سی نے حساس اداروں کی اطلاع پرایف ڈبلیواو کے مزدوروں کے اغواء میں ملوث کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی آراے کے 09شرپسندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔گرفتارشرپسندسیکیورٹی فورسزپرحملوں اورتعمیراتی کمپنی کے مزدوروں کے اغواء جیسی کارروائیوں میں ملوث تھے۔گرفتارشرپسندوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔