|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2015

نیویارک: امریکہ ایران پر موثر اور جامع حملے کی تیاریاں کر رہا ہے اور اگر ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی تو نیویارک ٹائمز اور یو ایس اے ٹو ڈے میں شائع شدہ خبروں کے مطابق صدر اوبامہ نے پہلے ہی ایران کویہ دھمکی دی ہے کہ گر ایران نے معاہدات کی خلا ف ورزی کی اور جوہری حاصل کرنے کی کوششیں کیں تو امریکہ ایران کے خلاف بھر پور فوجی قوت استعمال کرے گا ممکنہ ہوائی حملوں میں 30 ہزار پونڈ وزنی طاقت ور بم استعمال کئے جائیں گے جو زیر زمین جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ایک فوجی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں یو ایس اے ٹو ڈے کو یہ اطلاع دی تھی کہ امریکی حملوں کا ہدف ایران کے ہوائی دفاعی نظام ہوں گے اور خصوصاً وہ جوہری تنصیبات جو زیر زمین ہیں ان حملوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو سالوں پیچھے دھکیل دینا ہو گا ایک اور افسر نے بتایا کہ حملہ کی صورت میں امریکی سفارت کاروں کے ذریعے خطے کے دوست ممالک سے بندرگاہ اور فوجی اڈوں کی رسائی حاصل کرے گا امریکہ دور مار پیٹرائیٹ میزائل بھی خطے میں نصب کرے گا تاکہ ایران کے میزائیل حملوں کو ناکام بنایا جائے ایران جوابی حملے میں جہاز رانی کے راستوں کو بند کر سکتا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ ایران پر ہزاروں ہوائی حملے ہوں گے لیکن یہ ممکن نہ ہو گا کہ ایران کے جوہری نظام کو مکمل طورپر تباہ کیاجائے۔