|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2015

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کی خاتمہ پوری قوم کو ملکر کرنا ہوگا اب ہمارے درمیان احساس محرومی کی کوئی جگہ نہیں ہے سول اور عسکری مشترکہ پالیسی سے بلوچستان میں امن استحکام ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلی ہیں جس میں صوبہ کا ہر بچہ شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بلوچستان عسکری مال ، کوئٹہ عسکری مال اور کوئٹہ عسکری پارک کے منصوبوں کے افتتاح کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یہ تینوں منصوبے بلوچستان کی ترقی میں ایک قدم ہیں جو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کا بلوچستان کے عوام کو ایک تحفہ ہے ہم نے اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ان کی تربیت کرنا ہے تاکہ یہاں پر احساس محرومی کا جو عنصر ہے اس کا خاتمہ ہو سکے بلوچستان کے عوام کے دلوں سے یہ نکالنا ہوگا کہ وہ محرومیوں کا شکار ہیں اور پاکستان بھر میں جہاں بھی بلوچستان کے لوگ آباد ہیں پوری قوم سے یہ اپیل کرونگا کہ ان کی جانب محبت کے قدم بڑھائیں ان کا احساس محرومی ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اب ہمارے درمیان احساس محرومی کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سول اور عسکری مشترکہ پالیسی تشکیل دی گئی جس کا نام جیوے جیوے بلوچستان اور جیوے جیوے پاکستان رکھا جس میں وفاقی حکومت سے لیکر بلوچستان کا ہر بچہ شامل ہے بلوچستان اور پاکستان روشن مستقبل کے نشان ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج سیکورٹی ادارے بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں ہم اپنے صوبہ کے عوام کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کررہے ہیں جس میں بلوچستان کے غیور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔