|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2015

کوئٹہ: شہید نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ نواب بگٹی کی شہادت کو 9سال بیت گئے اور ہر گزرتا سال بلوچستان کے حالات کو مزید خرابی کی جانب لے جارہا ہے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات حکومتی دعوؤں میں حقیقت کا فقدان ہے بے اختیار اور بے حس لوگوں سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہوگا شہید نواب اکبر بگٹی کی برسی کی موقع پر 26 اگست کو صوبہ کے عوام پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کرنے کو کہا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ علاقوں میں مزاحمت کاری ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے اور بلوچستان کے لوگوں سے اپیل کریں گے 26 اگست کو کاروبار بند رکھیں اور شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہے اور جو لوگ قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں وہ ان چیزوں سے لاعلم ہیں انہوں نے کہا کہ میری بات پہلے سے ثابت ہورہی ہے صرف پیشی پر پیشی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ناراض لوگوں سے بات چیت صرف دکھاوا ہے اور حکومت میں شامل بے حس اور بے اختیار لوگوں سے کوئی بھی بات چیت کرنے کو تیار ہے اور نہ کوئی ان سے بات کرے گا ۔