کوئٹہ: کوئٹہ میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کواشتہاری قراردیدیامنگل کومقدمے کی سماعت کے دوران انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نورزخان ہوت نے پولیس سے استفسار کیاکہ متحدہ کے قائد الطاف حسین کوگرفتارکرکے کیوں پیش نہیں کیاگیاتوپولیس کی جانب سے بتایاگیاکہ ایم کوایم کے قائد لندن میں مقیم ہے اورفی الوقت ان کی واپسی کوئی امکان نہیں لہذاء عدالت ضابطے کی کارروائی آگے بڑھائے جس پرانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87کے تحت الطاف حسین کواشتہاری قراردیتے ہوئے قومی اخبارات میں اس حوالے سے اشتہارات شائع کرانے کاحکم دیاالطاف حسین کیخلاف مقدمہ پشین کے رہائشی خدائے نورکی طرف سے دائرکیاگیاتھااس میں فوج اورقومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پرالطاف حسین کیخلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی جس پرعدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔