کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے بانی شہیدنواب اکبر بگٹی کی نویں برسی کے موقع پربلوچ علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن وپہیہ جام جبکہ کوئٹہ میں جزوی ہڑتال رہی وکلاء تنظیموں کی جانب سے نواب اکبربگٹی شہید کی برسی کے موقع پرکوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں عدالتوں کابائیکاٹ کیاگیالیاقت بازارمیں زبردستی دکانیں بند کرانے پرپولیس نے دوافراد کوگرفتارکرلیاتاہم کوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہیں ہوااورسیکورٹی کے بھی انتظامات کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی بلوچستان،بی آرپی اوردیگربلوچ تنظیموں کی جانب سے شہید نواب اکبربگٹی کی نویں برسی کے موقع پربلوچستان کے بلوچ علاقوں مکمل پہیہ جام وشٹرڈاؤن اورکوئٹہ میں جزوی ہڑتال رہی شہرکے مختلف علاقوں سریاب روڈ،قمبرانی روڈ،بروری روڈمیں دکانیں بند رہیں تاہم شہرمیں دکانیں مکمل طورپرکھلی رہیں لیاقت بازار،قندھاری بازارمیں زبردستی دکانیں بندکرانے کے الزام میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوافراد عبدالحق اورکریم بخش کوگرفتارکرکے سٹی تھانے منتقل کردیاگیاتاہم اس موقع پرکوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونمانہیں ہواجبکہ بلوچ علاقوں مستونگ، خضدار، گوا د ر ،پسنی، دالبندین، آواران، نوشکی اور خاران سمیت مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں، پہیہ جزوی طور پر جام ہے مسلم لیگ ن،عوامی نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھادریں اثناء نوا ب ا کبربگٹی کی برسی کے موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کے بائیکا ٹ کا اعلان کیا اوروکلا اعلیٰ عدالتوں سمیت ماتحت عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئے اورباررومز کے باہر سیاہ جھنڈے لہرا ئے گئے جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے مین دفترمیں پارٹی پرچم سرنگوں رہی اورجمہوری وطن پارٹی کے زیراہتمام آج 27اگست کولنگرتقسیم کیاجائیگا۔