کوئٹہ: جیونی ائیرپورٹ پرحملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے عملے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20سے زائدمشتبہ افراد کوگرفتارکرکے کارروائی شروع کردی یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جیونی ائیرپورٹ پرنامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے کے نتیجے میں انجینئرسمیت دوافراد کی ہلاکت اورایک کوزخمی کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 20سے زائدمشتبہ افراد کوحراست میں لیکرتحقیقات کیلئے خفیہ مقام پرمنتقل کردیاذرائع نے بتایاکہ جیونی ائیرپورٹ پرحملے کے بعد گوادرسمیت بلوچستان کے دیگرائیرپورٹس اورحساس عمارتوں کی سیکورٹی کومزیدسخت کردیاگیاہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹاجاسکے۔