کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازاحمدبگٹی نے کہاہے کہ پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے ’’آن لائن‘‘نیوزایجنسی کے بیورو چیف اوربلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری ارشاد احمدمستوئی اوراس کے دیگرساتھیوں سمیت پولیس وکلاء اوردیگر سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ فائرنگ اوردستی بم حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا پولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے ملزمان کوگرفتار کرکے حساس اداروں اورحکومت کیخلاف سازش کوناکام بنادیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کومحکمہ داخلہ کے کانفرنس روم سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پرسیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)اکبرحسین درانی،انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محمدعملش،ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن حامد شکیل صابر ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ وحیدالرحمن خٹک،ڈی جی پی آر کامران اسد اورڈائریکٹرتعلقات عامہ شہزادہ فرحت بھی موجود تھے میرسرفرازاحمدبگٹی نے بتایاکہ موجودہ حکومت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کردہشت گردوں کاقلع قمع کرکے امن کے قیام کویقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلارہی ہے بلوچستان میں بہت سے فراری کیمپس موجود ہیں جن کاقلع قمع کرنے کیلئے حساس اداروں اورسیکورٹی اداروں کے اہلکار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ خفیہ اطلاعات پرٹارگٹڈ آپریشن کئے جاتے ہیں جس سے دہشت گرد مارے اورگرفتار کئے جارہے ہیں انہوں نے بتایاکہ صحافی ’آن لائن‘‘نیوزایجنسی کے بیوروچیف اوربلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری ارشاد احمدمستوئی ان کے دیگردوساتھی عبدالرسول اورمحمدیونس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں شوکت علی عرف نویدرودینی سکنہ خضدار ،محمدابراہیم عرف شاہ جی جوکہ شیخ زیدہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دیتاتھاکوپولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے کئی ماہ کی انتھک کوششوں کے بعد کالعدم تنظیم کے دونوں دہشت گردوں کوصوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے گرفتارکرلیاہے میرسرفرازاحمدبگٹی نے بتایاکہ مذکورہ دہشت گردوں نے ارشاد مستوئی سمیت دیگرساتھیوں کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ ایڈووکیٹ سمیت پولیس سیکورٹی اہلکاروں اوردیگرشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ ،فائرنگ اوربم حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں وزیرداخلہ نے بتایاکہ مذکورہ دہشت گردوں کے نشانے پرجمعیت علماء اسلام کے سینیٹرحافظ حمداللہ اوروائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماماقدیربلوچ بھی ان کے ٹارگٹ میں شامل تھے تاکہ اپنی ہائی کمان لیڈرشپ اورتحریک کوفائدہ پہنچاکرعالمی سطح پرملک حکومت ،انٹیلی جنس اداروں اوردیگرسیکورٹی فورسز کوبدنام کیاجاسکے لیکن پولیس اورحساس اداروں کے عملے نے مشترکہ طورپرکارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم اورسازشوں کوناکام بنادیا انہوں نے کہاکہ جس طرح سبین محمود کوٹارگٹ کرکے ابدی نیندسلایاگیااورالزام ملک کے حساس اداروں اورحکومت پرعائد کیاگیاحالانکہ ملک دشمن عناصر اپنے گھناؤنے مقاصد کے حصول کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرکے ملک کے انٹیلی جنس اداروں اورریاست کیخلاف عالمی برادری میں نفرت پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں سیکورٹی ادارے اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مل کراپنے کارروائیوں کے ذریعے اصل ملزمان کوگرفتارکرکے عوام کے سامنے لارہے ہیں پریس کانفرنس کے دوران گرفتارہونے والے کالعدم تنظیم کے دودہشت گردوں کے ویڈیوبیان میڈیاسنائے اوردکھانے کے علاوہ ان کے تحریری بیان بھی میڈیاکودئیے گئے جس میں انہوں نے ارشاد احمدمستوئی ،عبدالرسول محمدیونس حبیب جالب سمیت 31وارداتوں کااعتراف جرم کیاہے ویڈیوبیان میں گرفتار دہشت گردوں نے ارشاد احمدمستوئی سمیت اوردیگرساتھیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کے علاوہ مختلف وارداتوں کے طریقہ کار پرعملدرآمد ،سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کئی اہم انکشافات بھی کئے۔
صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے، سرفراز بگٹی
وقتِ اشاعت : September 1 – 2015