کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئرصوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان سے لوگ بیرون واندروملک سے لاکھوں روپے خرچ کرکے پوسٹ گریجویشن حاصل کرنے کے بعد یہاں آکراپنے خدمات سرانجام دیتے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے جلداقدامات کئے جائینگے اس حوالے سے بیوروکریسی کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کاڈاکٹرچنگیزگچکی کی سربراہی میں ملاقات کیلئے آنے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرایسوی سی ایشن کے سینئراورجونیئرڈاکٹرزبھی موجود تھے وفد نے نواب ثناء اللہ زہری کوہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کے موجودہ مسائل سے آگاہ کیاوفد نے بتایاکہ 40ڈاکٹروں پرمشتمل جنرل کیڈر سے مینجمنٹ کیڈر میں انڈکشن کاہے جوکہ ڈیپارٹمنٹ نے مئی 2013میں خود ہی بذریعہ اشتہار دیاتھادوسال پروسس میں لگنے کے باوجود وزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری کے احکامات کے باوجود محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اورمحکمہ صحت کی بیوروکریسی احکامات جاری نہیں کررہی وفد نے مزیدبتایاکہ ہمارے کیس میں واضح طورپرلکھاہواہے کہ حکومت 15سی رول کوری لیکس کرسکتاہے اوروزیراعلیٰ نے منظوری بھی دی ہے لیکن ہمیں دو سال سے بیوروکریسی مختلف ہیلوں اوربہانوں سے تنگ کررہی ہے جس سے ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز کی حق تلفی ہورہی ہے جس پرسینئرصوبائی وزیرنواب ثناء اللہ زہری نے وفد کویقین دہانی کرایااوربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز کی مطالبات جائز ہیں بہت سارے ڈاکٹراندون وبیرون ملک سے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد پوسٹ گریجوویشن کرتے ہیں اورپھریہاں آکر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں اگردیگرڈاکٹررولز کے تحت انڈکٹ ہوسکتے ہیں تویہ ڈاکٹرزبھی اس کیڈرکاحصہ بنیں وفد نے نواب ثناء اللہ زہری کو40اور60فیصدکوٹے کے حوالے سے بھی آگاہ کیااوراس حوالے سے عدالت نے واضح احکامات جاری کئے تھے کہ جلد ازجلد ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن کی پوسٹوں پران کے کیڈرکے ڈاکٹرزکوتعینات کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے تاہم دوماہ گزرنے کے باوجود مسئلہ جوں کاتوں ہے جس پرنواب ثناء اللہ نے کہاکہ ڈاکٹرزقوم کے مسیحاہوتے ہیں جب ان کے ساتھ یہ سلوک ہورہاہے توعام آدمی کے ساتھ کیاہورہاہوگا نواب ثناء اللہ نے وفد کویقین دہانی کرائی کہ میں بزات خود جلد اس مسئلے پرچیف سیکرٹری سے بات کروں گااس حوالے سے بیوروکریسی کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔