|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2015

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کے ارباب اختیار کی جانب سے بلوچوں کی عظیم شخصیت میرچاکر رند کے نام سے منسوب سبی یونیورسٹی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنا قابل مذمت ہے موجودہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے بجائے اس میں سیاست کو ملوث کررہے ہیں اس کیا قباحت ہے کہ میر چاکر خان رند جو تاریخی حوالے سے بلوچوں کے رہبر کی حیثیت رکھتے تھے اب یونیورسٹی ان کے نام سے منسوب ہورہی ہے تو بلوچستان کے ارباب اختیاراس کی مخالف کررہے ہیں بلوچستان کے معاشرے میں ایسی نفرت کی سیاست کو فروغ دینا کسی طورپر مناسب اقدام نہیں ہے پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ بروری روڈ پر پارٹی رہنماء حاجی عبدالحمید کیازئی کے بیٹے اور عبدالحئی کیازئی کے کزن پر حملہ قابل مذمت ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔