|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2015

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر عبدالرؤف لالا نے کہاہے کہ پشتونخوامیپ نے عوام سے جس بنیاد پرانتخابات میں ووٹ لئے جومعیارہے اس میں اب تک کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ملک میں جمہوری نظام کومستحکم کرنے کیلئے پشتونخوامیپ نے جوکرداراداکیاہے وہ قابل تحسین ہے پاکستان کے حکمرانوں کواپنارویہ بدلنے کی ضرورت ہے جمہوری حکومتوں کی بجائے مارشل لاء حکومتوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے مارشل لاء دورمیں ہونے والے کرپشن پراب تک کیوں ہاتھ نہیں ڈالاگیاان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اورملک میں جمہوری نظام کیخلاف بہت بڑی قربانی دی ہے مارشل لاء کے دورمیں جتنے کرپشن ہوئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی نیب کرپشن کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے اوریہ کارروائی صرف سیاست دانوں کیخلاف نہیں بلکہ ان جرنیلوں اوربیوروکریٹ کیخلاف ہونی چاہئے جنہوں نے پاکستان کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑاکردیااوراپنے بچوں کے ساتھ باہرکی دنیامیں عیش عشرت کررہے ہیں اوراب بھی ملک میں حکومتیں بیوروکریسی چلارہے ہیں یہاں بیوروکریسی اتنی طاقت ورہے کہ عوام کی منتخب کردہ نمائندے بیوروکریسی کے بغیرکوئی بھی کام نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ ملک کی آئین میں یہ اختیارہے کہ عوام کے منتخب نمائندے اپنی مرضی کے مطابق کام کرسکتے ہیں مگریہاں معاملات کچھ اورہے ملک کی آئین میں واضح لکھاہے کہ فوج صرف ملک کے بارڈراورعوام کی دفاع کاجنگ کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں حالات کچھ اورہے اس لئے سیاسی جماعتوں نے حالات کی نزاکت کودیکھتے ہوئے تحفظ پاکستان آرڈیننس پردستخط کردئیے کیونکہ ملک پروہ لوگ مسلط تھے جوکسی کوبھی پتہ نہیں تھاکہ ہمارادشمن کون ہے اس لئے ہم نے عوام کی تحفظ کی خاطر اس بل کوتسلیم کیا۔انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے کبھی بھی آمریت کاساتھ نہیں دیااورنہ ہی ساتھ دینگے اس وقت داعش اوردیگر مسلح تنظیموں کی وجہ سے اسلامی دنیامیں صورتحال کافی متاثرہے۔