نئی دہلی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سنیئر رہنماءنے سنی لیون کے ایک اشتہار کو ہندوستان میں ریپ کیسز میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی پوری میں ایک جلسے سے خطاب میں سی پی آئی رہنماءاتل کمار انجان نے 34 سالہ سنی لیون پر نہ صرف ریپ کیسز میں اضافے بلکہ ملک میں پورن کو فروغ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔
کمیونسٹ رہنماءکا کہنا تھا ” ٹیلیویژن پر سنی لیون کا ایک اشتہار آپ لوگوں نے دیکھا ؟ اس مانع حمل پراڈکٹ کا اشتہار صبح شام چلایا جاتا ہے جو کہ انتہائی گندا اور خوفناک ہے جو اخلاقی معیار کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے”۔
ان کے بقول ” اگر اس طرح کے اشتہارات ملکی چینیلز اور اخبارات پر نشر ہوں گے تو ریپ کے واقعات میں یقیناً اضافہ ہوگا، اسے روکے جانے کی ضرورت ہے”۔
ہندوستان میں ریپ کیسز کی وجہ سنی لیون قرار
وقتِ اشاعت : September 3 – 2015