|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2015

نیویارک: ہرآنے والا دن مریخ پر ایلین کی موجودگی کے نت نئے شواہد سامنے لا رہا ہے جس سے سائنسدانوں کو وہاں زندگی کی موجودگی کا یقین ہونے لگا ہے جب کہ اب ناسا کے خلائی روبوٹ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں تیرتا چمچہ اور باورچی خانے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا زمین پر پڑی نظر آرہی ہیں جس نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ناسا کے خلائی مشن کیورسٹی روورز کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں فضا میں معلق چمچہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو 10 سینٹی میٹر لمبا ہے جب کہ ان میں چاپ اسٹک اور کچھ دیگر کچن آئٹمز بھی نظر آرہے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مریض کی سطح پر ایلین موجود ہیں یا پھر کبھی وہاں زندگی موجود رہی ہوگی۔ دی پلینٹری سوسائٹی کی رکن ایملی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی اشیا اس بات کی جانب بھی اشارہ کرتی ہیں کہ مریخ پر موسم کس طرح کا ہے۔ چند روز قبل ان مینڈ اسپیس فلائٹ ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا تھا کہ ناسا کی تصاویر میں مریخ پر چمچہ تیرتا ہوا نظر آرہا ہے اور اب ایک ہفتے بعد ہی دوسرا چمچہ بھی تصاویر میں واضح طور پر نظرآرہا ہے۔ کچھ سائنس دانوں نے اس نظریئے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی نفسیات ہے کہ جن اشیا کو وہ اپنے اردگر دیکھتا ہے تو مریخ جیسی جگہوں پرموجود چٹانوں کی مختلف شکلیں دیکھ کر وہ انہیں اپنے قریب اشیا جیسا تصور کرتا ہے اسے پیرا ڈولیا کہا جاتا ہے۔