قلات: سوراب سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے.
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے سوراب میں مقامی افراد کی نشان دہی پر لیویز اہلکاروں نے 4 افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔
روزنانہ آزادی سے بات کرتے ہوئےتحصیلداروہاب نے بتایا کہ چاروں افراد کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہے اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو شناخت کے لئے سول اسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی قلات سے 4 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن میں سے 3 کی شناخت ہوگئی تھی۔