|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2015

کوئٹہ : انسدا د دہشتگر دی کی خصوصی عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب جا ن محمد گو ہر نے صحا فیوں ،وکلاء ،پو لیس اہلکا روں و دیگر کی ٹا رگٹ کلنگ، بم دھما کوں و دیگر سنگین نو عیت کے مقدما ت میں نا مزد گرفتا ر ملزما ن کا مزید آٹھ مقد ما ت میں 8 روزہ ریما نڈ کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز دونوں گرفتا ر ملزما ن شفقت علی رودینی اور محمد ابراہیم عرف شاہ جی کو سخت سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے عدالت منتقل کیا گیا جہاں مختلف تھا نوں کے پو لیس نے ملزما ن سے تفتیش کے لئے ریما نڈ با رے عدالت سے استدعا کی جس پر انسدا د دہشتگر دی کی خصوصی عدالت کو ئٹہ ون کے جج نے دونوں گرفتا ر ملزما ن شفقت علی رودینی اور محمد ابراہیم عرف شاہ جی کامزید 8روزہ ر یما نڈ دے دیا۔ واضح رہے دونوں گرفتا ر ملزما ن شفقت علی رودینی اور محمد ابراہیم عرف شاہ جی کو یکم ستمبر کو صو با ئی وزیر داخلہ سر فراز بگٹی کے پریس کا نفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے پیش کیا گیاتھا اس مو قع پر سر فراز بگٹی نے دونوں کی گرفتا ری اور ان کے جرم کے اعتراف با رے میڈیا نما ئندوں کو بتا یا،ان کا کہنا تھا کہ گرفتا ر ملزمان نے آن لا ئن نیو ز ایجنسی کے بیو رو چیف و سنیئر صحا فی ارشاد احمد مستو ئی کو ان کے رپورٹر عبدالرسول خجک اور اکاؤنٹینٹ محمد یو نس سمیت 28اگست 2014ء کو کو ئٹہ کے علا قے کبیر بلڈنگ میں فا ئرنگ کر کے قتل کر نے سمیت بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنما ء حبیب جا لب ،انوائرمینٹل کورٹ کے جج سخی سلطا ن ایڈووکیٹ اور دیگر کے قتل و دیگر سنگین جرا ئم جن میں بم دھما کے بھی شامل ہیں کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ وہ مزید اہم لو گوں کو بھی نشا نہ بنا نا چا ہتے تھے جن میں جمعیت علما ء اسلا م کے مر کزی رہنما ء و سینیٹر حا فظ حمد اللہ اور وائس فا ر بلو چ مسنگ پرسن کے ما ما قدیر بلو چ بھی شا مل ہیں۔