|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2015

کوئٹہ :  محکمہ داخلہ بلوچستان نے ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں مزید 3ماہ کی توسیع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے یہ مدت آج رات ختم ہونے والی تھی 15جون 2015کو محکمہ داخلہ نے ایف سی کو پولیس کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی تھی محکمہ داخلہ نے وزیر علیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی منظوری کے بعد ایف سی کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی گئی اور یہ توسیع 15 دسمبر تک برقرار رہے گی۔