کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مسلم باغ قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے معائنہ کیلئے جانے والی بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجرسمیت 7افراد کواغواء کرکے لے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پرفرنٹیئرکور،پولیس اورلیویز کے عملے نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جنرل منیجرباچاخان ،ایس ڈی او اسلم موسیٰ زئی،سدھیراورڈرائیورامین اللہ ،کنٹریکٹرعصمت اللہ اس کابیٹاشافیصل اورایک نامعلوم شخص جوکہ نسئی گریسملین روڈ پرجارہے تھے کہ شرنگئی کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد جوکہ چھ موٹرسائیکلوں پرسوارتھے انہیں اغواء کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پرفرنٹیئرکورپولیس اورلیویز اورضلعی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کرعلاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی ذرائع کے مطابق بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مذکورہ ٹیم پاک افغان کے سرحدی علاقے مرغہ فقیرزئی میں ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے معائنے کیلئے جارہے تھے سیکورٹی فورسز کے عملے نے مغویوں کی تلاش شروع کررکھی ہے تاحال ان کی بازیابی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لیویزچمن کے عملے نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔