|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2015

کوئٹہ+اندرون بلوچستان: اندرون بلوچستان ایف سی کی مختلف کارروائیوں میں دو افراد ہلاک، سات افراد گرفتار، فائرنگ کے دیگر واقعات میں لیویز اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر میں یکے بعد دیگرے 6راکٹ فائر جبکہ خداباد ان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کے قریب یکے بعد دیگرے چھ راکٹ فائر کئے گئے جو کھلے میدان میں گھر کر زور دھماکوں سے پٹ گئے تاہم ان راکٹ حملوں سے کسی قسم کا کوئی جانی وامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پولیس کیمطابق نامعلوم سمت سے فائرہونے والے ایک راکٹ محکمہ فوڈ کے پرانے گودام میں آگرا تھا جس سے عمارت کو جذوی طورپر نقصان پہنچا ایک اور واقع میں خدا بادان کے علاقے مواچھ گھوٹ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے زریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم دھماکے سے سیکورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے پولیس کیمطابق راکٹ حملوں کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،تحصیل نال کے علاقہ گریشہ میں اسسٹنٹ کمشنر نال کے گاڑی پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک لیویز اہلکار جا ں بحق اور ایک زخمی ہو گئے ،حملہ آوروں اور لیویز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہی تا ہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار متعلقہ جگہ پہنچ گئے ،حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے بھر پور کوششیں شروع ،واقعہ میں جا ں بحق ہونے والے لیویز اہلکار کی تدفین رات گئے نال میں کر دی گئی ،لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ روز گریشہ میں نا معلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے عبدالواحد رخشانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے لیویز کی بھاری نفری اسسٹنٹ کمشنر نال کی نگرانی میں جا رہے تھے کہ راستے میں نا معلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ آور ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار روستم خان جا ن بحق اور لیویز اہلکار غلام مصطفی زخمی ہو گئے جبکہ لیویز فورس کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ،مشکے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی 2 دہشت گرد ہلاک فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق مشکے میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں ہلاک کردیا مذکورہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور مقامی لوگوں کے قتل میں ملوث تھے،فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس اداروں کی گوادرمیں کارروائی کے دوران03مشتبہ افرادگرفتار، پنجگورسے کالعدم تنظیم کے 02افرادکوگرفتارکرلیا گیا۔تربت کے علاقے کلاتک میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام۔ ڈیرہ بگٹی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران02سہولت کارگرفتار جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کھپ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے نے گوادرمیں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے03 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔گرفتار افراد گوادرشہر اور جیونی میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے۔گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جاری رہی ہے۔ایک دوسری کارروائی میں ضلع پنجگورمیں ناگ کے علاقے گراری میں ایف سی اورحساس ادارے نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 02مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیاجن سے مزیدتفتیش جاری ہے۔تیسری کارروائی میں ایف سی اورحساس ادارے نے تربت کے علاقے کلاتک میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بارودی سرنگ برآمدکرکے ناکارہ بنادی۔چوتھی کارروائی میں ایف سی اورحساس ادارے نے ڈیرہ بگٹی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 02مشتبہ سہولت کاروں کوگرفتارکرلیا۔گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے کھپ میں کارروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمدکرکے ناکارہ بنادی گئی،خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی کنٹینرپرفائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب خضدارکے علاقے زاوا میں کوئٹہ سے کراچی جانے والے کنٹینرپرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیورکابھائی عبدالوحید اورعبدالسلام گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچاگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔