|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے ضرور پلائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی نہ کریں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صحت مند بچے ہی صحت مند بلوچستان کے ضامن ہیں۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء رحمت صالح بلوچ، میرسرفراز بگٹی، سردار مصطفےٰ خان ترین، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، سیکریٹری صحت، محکمہ صحت کے حکام، یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے ایک بچے کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ میڈیا کے ذریعہ والدین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو مہم کے دوران انسداد پولیو کی ویکسین ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلاک میں پولیو کے کیسز سامنے آنا ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت متعلقہ عالمی اداروں کی معاونت سے بلوچستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے تاہم پولیو مہم کی کامیابی کے لئے والدین کا کردار اور معاشرے کے بااثر حلقوں کا تعاون ناگزیرہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران 25لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی جس کے لئے چھ ہزار سے زائد ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جس کی سیکورٹی کے لئے جامع اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کو بھی ویکسین کی افادیت اور ان کے بچوں کی صحت کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بچوں کو ویکسین پلانے پر قائل کیا جائے گا۔ اس موقع پر موجود صوبائی وزراء اور چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے بھی بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلاکر مہم میں حصہ لیا۔دریں اثناء صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبداﷲجان نے کہا ہے کہ پولیو کو جڑسے اکھاڑپھیکنا قوم کے مفاد میں ہے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز لورالائی میں سرکل ٹو اور دکی شہر کے مختلف محلوں میں جا کر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارگردگی کا جائزہ لینے کے موقعہ پر کہی انہوں نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کے اہلکاروں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی شیٹ پر اپنے دستخط بھی کیے ۔ صوبائی سیکرٹری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر اس موذی مرض سے بچائیں تاکہ اس موذی مرض کا ملک سے جلد خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ورلڈ ہیلتھ پروگرام کے تحت کروڑوں مالیت کی ویکسین خرید ی تاکہ اپنی قوم کے بچوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے اس موقع پر صوبائی سیکرٹر ی کے ہمراہ فوکل پرسن شیرشاہ غلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالجبار بلوچ بھی تھے،دریں اثناء صوبے میں پولیو کے مکمل خاتمے اور اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے سنجیدہ اقدامات ناگزیرہیں۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت ہر سطح پر جنگی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار مشیرتعلیم سردار رضامحمد بڑیچ،رکن صوبائی اسمبلی احسن بانو اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے وحدت کالونی اور سٹلائٹ ٹاؤن بنیادی مراکز صحت میں کوئٹہ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤدخان خلجی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر شاہجان پانیزئی ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ وحید اللہ خٹک ،محکمہ صحت ،عالمی ادارے صحت ،یونیسف اور یگر اداروں کے آفیسران اور نمائندے بھی موجود تھے۔صوبائی مشیرتعلیم سردار رضامحمد بڑیچ نے کہاکہ پولیو ایک لاعلاج و خطرناک مرض ہے اس سلسلے میں والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی قطرے ضررو پلائیں انہوں نے کہاکہ پولیو کے مرض کے خاتمے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس سے اس مرض پر قابو پایا جاسکے۔صوبے میں آبادی منتشر ہونے کی وجہ سے پولیو ٹیم کو قطرے پلانے میں کافی مشکلات درپیش ہیں اس سلسلے میں ٹیم کی ہرگھر تک رسائی کو ممکن بنانے اور ہربچہ کو پولیو قطرے پلانے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ کیسز کی وجہ سے تمام اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام بچوں تک حفاظتی قطرے پلانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔انہوں نے کہاکہ ہماری اجتماعی کوششوں اور عوامی شعور سے ہی پولیو کو شکست دی جاسکتی ہے ۔جبکہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے بچے پولیو سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ پولیو مہم میں ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فل پروف انتظامات کئے جاچکے ہیں ۔رکن قومی اسمبلی احسن بانونے کہاکہ پولیو کے خاتمے کا وقت نزدیک ہے اور ہماری سنجیدہ کوششوں سے ہی ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔معاشرے کے تمام افراد خصوصاََ علماء کرام اور اساتذہ پولیو کے خاتمے کے لئے دیگر متعلقہ اداروں سے بھرپور اقدامات کریں ۔رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہائی رسک یونین کونسل پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پولیو کے وائرس پر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران تمام بچوں تک حفاظتی قطرے پلانے کے لئے ٹیموں کی نگرانی کی جائے تاکہ کوئی بھی ایک بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کی موجود گی سے ہمارے بچوں کی صحت کو شدید خطرآت لاحق ہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت ،ڈبلیوایچ اؤ اور یونیسف سمیت دیگر متعلقہ ادارے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن قدامات اٹھائیں تاکہ پولیو کے وائرس کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ دؤاد خان خلجی نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جبکہ اس سلسلے میں معاشرے کے تمام مکتبہ فکر کے افراد کوکردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آ ج سے شروع ہونے والی ت سہ روزہ مہم میں کو ئٹہ کے 30یونین کونسل میں پولیو قطرے پلانے کے لئے 784ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ۔جس میں تقریباء 3لاکھ 35ہزار پانچ سو چھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ77 فکسڈ پوائنٹ جبکہ 44ٹرائزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ٹیموں کی نگرانی کے لئے 138ایریا سپروائز مقررہ کئے گئے ہیں جبکہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو چوتھے دن قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ ، رکن صوبائی اسمبلی احسن بانو اور نصر اللہ زیرے نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر کوئٹہ میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا،دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہمیں مل کر جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا سبی میں پولیو کا مرض نہیں تاہم معصوم نسل کو اس بیماری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانے ہونگے قومی پولیو مہم میں غفلت و لاپراہی نہ کی جائے وسائل میں رہ کر قومی پولیو مہم کی تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سبی میں قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف والدین سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چےئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند ، ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر نذیر احمد خواجہ خیل ، ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ ، ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر موہن داس ، عزیز احمد گشکوری ،آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی پریس سیکرٹری سید طاہر علی بھی موجود تھے ، سید ریاض حسین شاہ ، حاجی مولانا داؤد رند ودیگر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع سبی میں شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی تاکہ کسی صورت کوئی بھی بچہ کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے اس موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے سبی میں قومی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلاْ آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلائیں گے سبی کی دو تحصیلوں میں پولیو مہم کے دوران 41741پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئیں جائیں گے ضلع سبی کی دوتحصیل سبی لہڑی22 یونین کونسل اور کٹ منڈائی سانگان بابرکچھ کی یونین کونسل میں 177 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ ریلوے اسٹیشن منی بس اڈہ کوئٹہ وتلی ڈھاڈر ویگن اڈہ ، بائی پاس ٹول پلازہ ناڑی پل سمیت 32فکسڈ پوائنٹ 44 دیگر پوائنٹ 8ٹرانزٹ پوائنٹ پرپولیو ٹیمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی پولیو مہم میں 14ڈاکٹرز 19سبی ولہڑی میں زونل سپروائنر33ایر یا انچارج اور33موٹر سائیکل ایریا انچارج مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف اقدامات کئے گئے ہے ،صوبے بھر کی طرح ضلع واشک میں تین روزہ پولیو مہم کا سلسلہ شروع ہوا، اس سلسلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹر واشک میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالصمد محمدحسنی نے ایک بچے کو پولیو کا قطرہ پلا کر مہم کا افتتاح کیا اور اس موقع پر علاقائی معتبرین اور آفسران ومحکمہ صحت کے اہلکار بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈاکٹر عبدالصمد محمد حسنی نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے حوالے سے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے علاوہ وٹامن اے کے ویکسین دی جائیگی، ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی پولیو کے خاتمے کیلئے قومی پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اے ڈی سی گوادر عزت نذیر ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم گلزار گچکی ، ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر اختر بلیدی اور ایم ایس ڈاکٹر لطیف دشتی نے باقاعدہ طور پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا ،پنجگور کے نامہ نگار کے مطابق پنجگور میں تین روزہ انسداد پولیو کے قومی مہم کا باقاعدہ ااغاز شروع ہوگیا ڈپٹی کمشنر پنجگور محیب الرحمان قمبرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان بلوچ ایم ایس ڈاکٹر شکیل احمد بلوچ اے سی محمد یونس سنجرانی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور میں الگ الگ بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کا قطرہ پلا کر پولیو کے قومی مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر ضلع بھر کے سرکاری آفیسران علماء سماجی تنظیموں کے رہنماوں کی بڑی تعداد موجود تھے افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر پنجگور مجیب الرحمان قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ایک جان لیوہ بیماری ہے پولیو کے خلاف مہم ایک جہاد کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اس جہاد میں ہر مکتبہ فکر کو شامل ہوکر ہولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،دریں اثناء قلات میں پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر قلات ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے بیسک ہیلتھ یونٹ گوم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو اور وٹامن ائے کے قطرے پلاکر باقاعدہ مہم کا افتتاح کر دیا۔ قلات میں تہن روزہ پولیو مہم کے دوران 87 ہزار بچوں کو پولیوں اور وٹامن ائے کے قطرے پلائے جائیں گے اس مْصد کے لیئے ساٹھ سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو قلات کے دور دراز علاقوں میں جاکر پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو اور وٹامن ائے کے قطرے پلائے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کچھی محمد اسلم سومرو نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر کیاانہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیو سے پاک معاشرے تشکیل اور بچوں کی صحت مند مستقبل کیلئے ضروری ہے کے انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے حفاظتی قطرے پلایا جائے تاکہ ہماری نئی نسل معذوری سے بچ کر معاشرے میں اپنا جاندار کردار ادا کر سکیں۔مہم میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے اور انکی نگرانی بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کے پولیو کی بیماری کے خلاف ہمیں جہاد کرنا ہوگا اور اسکی مکمل جڑ سے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشیشیں ناگزیر ہے اس موقع پر انہوں نے کنٹرول روم کا بھی معائینہ کیا جہاں ضلعی مائیکرو پلان کے بارے میں ڈی ایچ او کچھی نے انہیں بریفنگ بھی دی ۔ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر نیاز احمد بگٹی نے کہاکہ تین روزہ مہم میں ضلع بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے 65240بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے اس حدف کو حاصل کرنے کیلئے ضلع کے دورافتادہ علاقوں میں193میل موبائل ٹیمیں،59فیمیل موبائل ٹیمیں،3رومنگ ٹیمز،7ٹرانزٹ پوائینٹز،33فکسڈسینٹر اپنی فرائض سر انجام دینگے