کوئٹہ: نواب محمداکبرخان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبربگٹی نے کہاہے کہ برسراقتدارآنے سے پہلے موجودہ حکمرانوں نے نواب اکبربگٹی کے قاتلوں کوکٹہرے میں لانے کاوعدہ کیاتھالیکن حکمران اپنا وعدہ بھول چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواب اکبربگٹی قتل کیس میں تفتیش اورتحقیقات کی ذمہ داری حکومت کی تھی افسوس سے کہناپڑرہاہے کہ نواب اکبربگٹی قتل کیس میں سستی برتی گئی ہے اور اب تک حکمران اس مسئلہ کو حل کرنے میں مکمل طورپرناکام ہو چکے جب تک نواب محمد اکبرخان بگٹی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک صوبہ کے حالات اسی طرح رہیں گے مجھے افسوس ہے کہ لوگوں کو گرفتارکیا جاتا ہے مگر ہمارے والد کے قاتل جوکہ اب تک آزاد گھوم رہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکمران بھی ان کے سامنے بے بس نظرآتے ہیں ۔