|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2015

جی میل نے دو نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن کے ذریعے آپ کا اپنے ان باکس پر کنٹرول مزید بڑھ جائے گا۔ کبھی کبھار آپ کو ایسے لوگوں سے بار بار ای میلز آتے رہتے ہیں جن کے ای میلز آپ کو پسند نہیں۔ ایسے میں جی میل کا یہ نیا فیچر آپ کے کام آئے گا جس کے ذریعے آپ کسی بھی ای میل کرنے والے کو بلاک کرسکتے ہیں۔ بلاک کرنے کے بعد اس سینڈر کے تمام ای میلز اسپیم کے فولڈر میں چلے جائیں گے جبکہ اگر آپ مستقبل میں اسے بلاک لسٹ سے نکالنا چاہیں تو ایسا سیٹنگز میں جاکر کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جی میل نے انڈرائیڈ صارفین کے لیے میلنگ لسٹ سے ان سبسکرائب کروانے کا آپشن بھی دے دیا ہے۔ اگر آپ نے کسی میلنگ لسٹ میں کافی عرصہ پہلے سبسکرائب کرلیا تاہم اب آپ کو اس کی ضرورت نہیں تو یہ فیچر آپ کے کام آسکتا ہے۔