کوئٹہ: کمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا اور جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اقبال ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر مہراب خان بلوچ، ڈین فیکلٹیز، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اور ایک پروقار تقریب جامعہ کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی کمانڈر صدر ان کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ تھے۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے آج کا دن خوش قسمتی کا دن ہے کہ میں جامعہ بلوچستان آیا ہوں اور اپنے تمام تر محبتوں کے ساتھ آپ کے درمیان ہوں۔ میں بھی اسی ادار ے کا گریجویٹ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں بلوچستان آیا تو ایک احساس گہرائی پکڑتا جارہا تھا کہ بلوچستان ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے اور مختلف تعرے لگ رہے ہیں۔ نفرتیں تھیں کیونکہ اس میں ہم سب کی غلطیاں تھیں۔ جس نے نفرتوں کو جنم دیا۔ کیونکہ صرف ہتھیار ہی کوہر چیز نہیں سمجھنا چائیے۔ ہتھیار دشمن کے لئے ہوتا ہے اپنوں کے لئے نہیں۔ جب بلوچستان اپنے وطن کی مٹی کو سونگا تو اس میں خون کی بدبو تھی۔ یہ پاکیزہ مٹی کس طرح خون آلود ہوا۔ ہمارے روایتیں ہیں، رسم و رواج میں محبتیں ہیں۔ بلوچستان کے لوگ محبت کرنے والے پرامن اور محب وطن ہیں اور یہاں کے حالات کو کسی اور جانب موڑا گیا۔ جبکہ یہ حالات سیاسی تھے جسے بات چیت کے زریعے حل کرنے میں ہم سب کی بقاء ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سب سے بڑا ہتھیار محبت کا ہے کیونکہ محبت اللہ تعالیٰ کی صفت میں سب سے بڑی صفت ہے۔ اور رب العالمین اگر محبت عطا نہیں کرتے تو دنیا آباد نہیں ہوتی۔ انہوں نے تمام مخلوقات اور نظام کو محبت سے بنایا ہوا ہے۔ انسانیت کے لئے دستور و قانون واضع کیا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور ایک انسان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں احساس محرومیاں تھیں اور اسے محبت سے ختم کیا جارہا ہے اور میں نے آپ لوگوں سے بہت محبت کی ہے۔ اور بلوچستان کے لوگ خوبصورت ہیں روایت کے پاسدار ہیں۔ اور یہ صوبہ اپنے جغرافیائی محل و وقوع، قدرتی وسائل سے مالا مال بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے پاس درختوں کی ہروسائل و ساحل، کوسٹل ہائی وے، گوادر کاشغر روٹ، ان تمام منصوبوں اور وسائل کو بروء کار لایا جائے تو ہمارا ملک دنیا میں ترقی یافتہ اور امیر ترین ممالک میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے میرا بہت ساتھ دیااور اسی لئے میں آپ سے ملے بغیر نہیں جاسکتا اور بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ میرا گہرا محبت ہے۔ جنہوں نے میرے ساتھ ملکر امن کے پیغام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی1970میں قائم ہوا اور یہ صوبے کا سب سے بڑا اور نمبر ون یونیورسٹی ہے۔ اور اس ادارے سے ہمارے صوبے کا مستقبل وابسطہ ہے۔ انہوں نے جیوے جیوے بلوچستان اور جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ بھی لگایا۔ اس سے قبل جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ناصر جنجوعہ کو یونیورسٹی آمد پر خوش آمد کہا اور کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا سب سے بڑا اور پرانا مادر علمی درسگا ہ ہے۔ جس میں صوبے کے 9000سے زائد طلباء و طالبات پڑتھے ہیں۔ جس کے 170اساتذہ پی ایچ ڈی اور تین سو ایم فل ڈگری کے حامل ہیں۔ جو ملک کے اہم ترین یونیورسٹیوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیمی بیروزگاری کا خاتمہ کرلیا ہے اور 100فیصد طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی قلم و کتاب سے ملتی ہے۔ جسے جامعہ بلوچستان فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ آخر میں انہوں نے لیفٹینٹ جنرل ناصر جنجوعہ کے صوبے میں خدمات کو سراھایا اور یونیورسٹی کی جانب سے تحائف پیش کی۔ بیوٹمز یونیورسٹی میں مختصردورانیہ کی دستاویزی فلموں کے مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہاکہ چند لوگوں نے ذاتی مفادات کونظریے کانام دیکرقوم کے بچوں کوفورسز سے لڑانے کی سازش کا جوبیرونی ایجنڈاتھااسے قوم جان چکی ہے کہ ہم پہلے سے آزادلوگ ہے اس لئے وہ اب ایسے لوگوں کی باتوں کوسمجھ گئے ہیں دینی تعلیم کے متضادترجمے کرکے مسلمان بہن بھائیوں کوقتل کرنے کی ترغیب دی جاتی رہی اوراس قتل عام سے فائدہ اٹھایاجاتارہادین کاغلط استعمال کرکے ملک میں فسادپیداکیاگیااللہ تعالیٰ نے بلوچستان کے نوجوانوں کواتنی سمجھ دے دی ہے کہ وہ صحیح اورغلط کی پہچان کرسکیں بلوچستان کے نوجوان قائداعظم سے کئے گئے وعدے کونبھائیں گے بلوچستان کے نواجوں پرفخرمحسوس کرتاہوں انہوں نے کہاکہ9/11کے بعد ملک نازک دورسے گزررہاتھااس سے قبل اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوایٹمی قوت بنادیاہرایک جہاں پاکستان قائم ودائم اللہ کی رضاسے رہے گاانہوں نے کہاکہ پاکستانی باکردارقوم ہے حضورؐکے امتی ہیں ہم سے بڑاخوش قسمت کون ہوسکتاہے بلوچستان کے نوجوان میرے خوابوں کوشرمندہ تعبیر کریں گے بلوچستان پاکستان کاسب سے بہترین صوبہ ہے ایٹمی قوت کامالک ملک کسی سے کم نہیں اورنہ ہی کوئی ہم سے بڑھ کرہے بلوچستان کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پاکستان کی تقدیرہے خوف کے آسیرکوتوڑنے کیلئے بلوچستان کے نوجوان میرے معاون ہوئے نوجوان دوبارہ خوف کاشکارنہ ہوں نوجوان دہشت گردی کی نشاندہی کریں فورسز ان کے ساتھ لڑنے کیلئے کافی ہے بلوچستان کے بچوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں پاک چین اقتصادی راہداری میں سینٹرل ایشاء اورروس بھی شامل ہوجائیں گے معاشی لنک ملنے کے بعد صوبہ بلوچستان مزیدخوشحال ہوگابلوچستان کی سرحدیں دوممالک سے ملتی ہیں اس طرح آٹھ تجارتی منڈیاں باآسانی قائم ہوسکتی ہے بلوچستان کے لامحدودمعدنی وسائل ہیں اس طرح بلوچستان ہرلحاظ سے مضبوط اورطاقت ور صوبہ ہے نوجوان وسائل کواستعمال کرکے ملک اورقوم کی خوشحالی کاذریعہ بنیں بعدازاں انہوں نے دستاویزی فلم میں پوزیشن حاصل کرنے والے یونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے تقریب سے بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر فاروق احمدبازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سے خوف کی فضاء کوختم کرنابے حد ضروری تھادوسال قبل امن کی بات کی جاتی تھی لیکن آج صوبے میں امن کی وجہ سے طلباء میں مقابلے کارحجان پیداہواہے اچھی اورمعیاری تعلیم کے حصول کیلئے اچھاماحول ضروری ہے بلوچستان کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ یہاں پرمعیاری تعلیم کافقدان ہے بیوٹمز نے بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کویقینی بناکرقوم کے معماروں کوجدیداورمعیاری تعلیم سے روشناس کرانے کابیڑہ اٹھارکھاہے تقریب میں مختلف یونیورسٹیز اورتعلیمی اداروں کے سربراہان اورپروفیسرزبھی موجود تھے۔