|

وقتِ اشاعت :   October 10 – 2015

کوئٹہ :  بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اگر حکومت بلوچستان نے گوادر ‘ریکوڈک اور اقتصادی روٹ پر وفاق کے سامنے آواز بلند نہیں کی تو ہم حکومت کے ناروا رویہ کیخلاف جلد وائٹ پیپرجاری کریں گے اور جلد سڑکوں پر نکل کر حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے تعلق رکھنے والے میرحمل کلمتی ‘ سردار عبدالرحمان کھیتران ‘ مولوی معاذ اللہ اور رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد بھی موجود تھے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ حکومت کے رویہ کیخلاف اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا اور حکومت اپنی من مانیاں کررہی ہیں قائمہ کمیٹیاں بھی جلد بازی اور نہ انصافی سے بنادیں چار قائمہ کمیٹیوں پر اپوزیشن کا حق تھا وہ بھی نہیں دیا گیا 18 ویں ترمیم کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن لیڈر کا حق بنتا ہے اور اس میں بھی اپوزیشن کو مکمل طورپر نظرانداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر وقت حکومت کیساتھ اسمبلی چلانے قانون سازی اور بلوچستان کے مفادات کی خاطر تعاون کیا مگر حکومت گوادر ریکوڈک اور اقتصادی رہداری روٹ پرمکمل خاموش ہے جو مسئلہ مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاتا ہے وہ حکومت بندوق کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے پارلیمنٹ تمام مسائل کا حل ہے مگر اس میں بھی حکومت رائے فرار اختیار کرتی ہے اسلام آباد میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے وزیراعظم ہاؤس میں میاں نوازشریف کی سربراہی میں فیصلہ ہوا کہ اقتصادی روٹ بلوچستان سے گزرے گا لیکن اب تک اس روٹ پر وفاق کی جانب سے روڑے اٹکائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کبھی بھی بلوچستان کے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو ہم جلد وائٹ پیپرجاری کریں گے اپوزیشن اراکین میرحمل کلمتی اور سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ حکومت خود قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے گوادر پوری دنیا کی شہ رگ ہے مگر گوادر کے عوام اب بھی پانی کیلئے ترس رہے ہیں کہ امن وامان کی یہ صورتحال ہے کہ حکومت میں شامل جماعتوں کے کارکن خود محفوظ نہیں ہیں۔