|

وقتِ اشاعت :   October 10 – 2015

اسلام آباد/کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سینٹ کے اجلاس میں کرپشن کے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹواری سے لے کر سیکرٹری لیول تک کرپشن ہے سارا سسٹم ہی یہاں پر بگڑا ہوا ہے تمام پارٹیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کرپشن میں ملوث کسی بھی شخص کو بچانے کی کوشش نہ کریں مگر ہمارے ہاں تو سسٹم یہ ہے کہ جب کسی کے خلاف کیس ہو جاتا ہے تو اسے بچانے کیلئے تگ و دو شروع کر دی جاتی ہے اگر یہ سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو ایک کو بچائیں گے تو دس مزید کرپشن کریں گے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد جو پیسے صوبوں کو دیئے گئے خصوصا بلوچستان کو وہ کہاں گئے عوام تک تو نہیں پہنچے بلکہ سارا کا سارا پیسہ بلیک ہول میں چلا گیا ہے پچھلی حکومتوں کے دور میں ایک پائی کا حساب نہیں ہوا ایک موٹر سائیکل کا مالک ارب پتی بن چکا ہے لیکن کوئی پِوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے ۔