|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2015

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے آرگنائزر میر محمد اسلم گرگناڑی ڈپٹی آرگنائزر آغا سلطان ابراہیم احمدزئی، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران حاجی منیر احمد رند، میر شفیق احمد مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اصلاحات کی آڑ میں بلوچ طلباء کااستحصال کر رہی ہے، این ٹی ایس کے نتائج میں رد وبدل کر کے محکمہ تعلیم کی آسامیوں پر سیاسی بنیادوں پر تقرریاں کی گئی ہیں، میرٹ کے نام پر این ٹی ایس کے ذریعے ذہین با صلاحیت اور اہل امیدواروں کی حق تلفی کی جارہی ہے، بلوچستان میں شعور سماجی بہتری کے بنیادی اسباب تعلیم کو ایک کاروبار کی شکل میں موجودہ حکومت چلا رہی ہے، میرٹ کے نام پر این ٹی ایس کے ذریعے ذہین باصلاحیت اور اہل امیدواروں کی صلاحیتوں کو کرپشن کی نذر کیا جارہا ہے، این ٹی ایس کے متنازعہ شرط ان کے تعلیمی کردار کو داؤ پر لگا دیاگیا ہے، جس سے اساتذہ کی بھرتی کا عمل متنازعہ بن چکا ہے، این ٹی ایس کا رزلٹ جو زیادہ سے زیادہ 24گھنٹوں میں نکل کر اس کے رزلٹ آویزاں کردیا جاتا ہے اگر این ٹی ایس کے متنازعہ رزلٹ پر عملدرآمد نہیں ہو ا تو بی این پی خضدار میں بھر پور احتجاج کرے گی