|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2015

تربت :  وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ‘سابق صوبائی وزیر ‘سابق سنیٹر میر محمد اسلم بلیدی کی قیادت میں ایک وفد نے منگل کے روز سرکٹ ہاؤس تربت میں ملاقات کی ‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پرگفتگوہوئی ‘ وفد نے بلیدہ میں بجلی بحران ‘تربت بلیدہ روڈ سمیت دیگر علاقائی مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا اوربتایاکہ بلیدہ میں بجلی وولٹیج کی کمی کی وجہ سے بجلی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے لوگ شدید مشکلات وپریشانیوں کے شکارہیں بلیدہ کیلئے ایک ہائی پاور ٹرانسفارمر بھی پہنچ چکاہے مگر اسے نصب نہیں کیاجارہاہے جس پر وزیراعلیٰ نے فوری طورپر کیسکو چیف سے رابطہ کرکے انہیں ہدایت کی کہ بلیدہ میں بجلی ہائی پاور کی جلد سے جلد تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ بلیدہ کے عوام کوبجلی بحران سے نجات مل سکے ‘ وزیراعلیٰ نے وفدکوبتایاکہ میں نے وفاقی حکومت سے بلیدہ کیلئے ایک الگ گرڈ اسٹیشن کی منظورکرایاہے گرڈ اسٹیشن کے قیام کے بعد بلیدہ میں بجلی کامسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکے گا اوربلیدہ میں زراعت کو بھی کافی فروغ حاصل ہوگا ‘ تربت بلیدہ روڈ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ تربت بلیدہ روڈ پر کام جاری ہے ‘ منصوبے کی ریٹ ریوائز کامسئلہ ہے انہوں نے اس موقع پر موجود اے سی ایس بلوچستان نصیب اللہ بازئی کوہدایت کی کہ فوری طورپر ریٹ ریوائز کیاجائے تاکہ تربت بلیدہ روڈ پرکام کی رفتار تیز کی جاسکے ‘ وفد نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بلیدہ کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی دلچسپی پر ان کاشکریہ اداکیا ‘ وفدمیں میونسپل کمیٹی بلیدہ کے چےئرمین اسلام بہادر ‘ صوفی خداد اد‘ حاجی علی محمد زعمرانی ‘ پیربخش بلیدی ودیگر شامل تھے ‘ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات بلوچستان نصیب اللہ بازئی ‘ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نسیم لہڑی ‘سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو علی احمدمینگل ‘ سنےئر ایم بی آر قمرمسعود ‘ کمشنرمکران بشیراحمدبنگلزئی ‘ انجینئر رفیق احمدبلوچ ودیگرنے تربت بلیدہ روڈ کی تعمیراتی کام کامعائنہ کیا اورکام پر اطمینان کااظہارکیا انہوں نے کام کے معائنہ سے متعلق وزیراعلیٰ کو رپورٹ بھی پیش کردی اوربتایاکہ کیسکو کے ٹرانسمیشن لائن کے کھمبوں کی وجہ سے کام میں خلل پڑرہاہے اس لئے روڈکے درمیان آنے والے کھمبوں کو ہٹانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کیسکو کو ہدایت کی کہ وہ تربت بلیدہ روڈ کے درمیان رکاوٹ بننے والے کھمبوں کوہٹانے کیلئے فوری اقدام اٹھائے ۔