کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان سریاب روڈ پر بس میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی پارٹی مذمت کرتی ہے اور اسے دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 11افراد کی شہادت، انسانی قیمتی جانوں کا ضیاع اور زخمی ہونا کسی المیہ سے کم نہیں دہشت گرد جو انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ ان کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں حکمران امن و امان کے بحالی کے دعوے تو کرتے ہیں مگر ایسے واقعات کے رونما ہونے سے حکمرانوں کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے پارٹی کی جانب سے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور حکومت زخمی افراد کو صحت کی بہتر سہولیات کے فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے ۔