|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2015

کوئٹہ:  فرنٹیئر کور کے عملے نے مچھ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا دوسری کارروائی میں بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے یہاں آمادہ اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور کے عملے نے مچھ کے علاقے گلالہ آباد میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا کارروائی کے دوران 78 ایکسپلوژ رول ‘ 62 الیکٹرک ڈیٹونیٹر ‘ 28 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر ‘ 30 میٹر ڈیٹونیٹنگ کارڈ برآمد کرکے کارروائی شروع کردی ایک اور کارروائی میں بولان کے علاقے آب گم سے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔