|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2015

کوئٹ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 10محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن تمام مسلمانوں اور عالم انسانیت کو حضرت امام حسین، ان کے خاندان اور رفقاء کار کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، کربلا کے سید الشہداء کی عظیم اور لازوال قربانیاں رہتی دنیا تک نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے علماء کرام اور معاشرے کے تمام افراد اور بااثر حلقوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو امن و بھائی چارے کا درس دیں بالخصوص علماء کرام اپنی تقاریر اور خطبات میں اتحاد بین المسلین کا درس اور فرقہ واریت سے اجتناب کی ترغیب دیں۔وزیر اعلیٰ نے پولیس ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔