پنجگور: پنجگور نیوان ڈیم میں صفائی کے نام پر ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کی جائے، علاقے کے زمینداروں کا حکومت اور محکمہ ایریگیشن سے مطالبہ پنجگور کے زمینداروں نور احمد بادل خان بلوچ علی اکبر قادر داد نے کہا ہے کہ پنجگور کے ڈیموں کی صفائی نہ ہونے سے علاقے میں زیر زمین پانی نیچے چلاگیا ہے اور ڈیم صفائی نہ ہونے کے باعث خشک ہوگئے ہیں، بارشوں کے بعد ایک ہفتے تک ڈیم میں پانی جمع کرنے کی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ڈیموں کی صفائی کے مد میں آنے والے رقومات خرد برد کی نذر ہو جاتے ہیں، زمینداروں نے مطالبہ کیاہے کہ نیوان ڈیم اور دیگر ڈیموں صفائی کے نام پر ہونے والے خرد برد کی تحقیقات کی جائے