|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 شرپسندوں کو ہلاک جب کہ 4   کو گرفتار کر لیا. بلوچستان کے ضلع واشک میں ایف سی اورحساس اداروں نے مصدقہ اطلاعات پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں فورسز اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ ترجمان ایف سی کا کہنا تھا کہ شرپسند وں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں 2 شرپسند ہلاک جب کہ 4 گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا اور گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔