بفیلو، نیویارک: بڑھتی عمر کےساتھ انسان کے روز مرہ کے معمولات میں ٹھہراؤ آجاتا ہے اور جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی جاتی ہے وہ آرام کی طرف مائل ہونے لگتا ہے لیکن نیویارک کی 100 سالہ معمر خاتون اب بھی روزانہ 11 گھنٹے نہ صرف لگن سے کام کرتی ہیں بلکہ اپنے معمولات زندگی میں بھی پوری طرح مگن رہتی ہیں۔
اگست 1915 میں پیدا ہونے والی نیویارک کی فلیمینا روڈینڈو نامی خاتون خاتون گزشتہ 40 برس سے کپڑے دھونے کا کام کررہی ہیں انہوں نے 15 سال کی عمر سےکام کرنا شروع کردیا تھا اور وہ ہفتے میں صرف ایک دن چھٹی کرتی ہیں جب کہ نو عمری میں انہوں نے جبری مشقت بھی کی ہے اور ہفتے میں انہیں صرف 10 ڈالر ملا کرتے تھے۔
100 سالہ فیلمینا روزانہ صبح 7 بجے نیند سے بیدار ہوکر ایک کالج کی لانڈری میں کپڑے دھونے میں مصروف ہوجاتی ہیں اور کالج کے سارے طالب علم بھی ان کی محنت کا اعتراف کرتے ہیں جب کہ کالج انتظامیہ کے اصرار کے باوجود وہ ریٹائر نہیں ہورہیں اور ان کا اصرار ہے کہ ان کی صحت بہت اچھی ہے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنا کام کرسکتی ہیں اور جب تک صحت اجازت دے گی وہ کام کرتی رہیں گی۔
100 سال کی عمر میں بھی محنت کرنے والی امریکی خاتون
وقتِ اشاعت : October 30 – 2015