|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2015

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی مشیر فشریز اکبر آسکانی کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے اکبر آسکانی بلوچستان کے حلقہ پی پی 50سے کامیاب ہوئے تھے ان کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی بلوچ نے چیلنج کیا تھا جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اکبر اسکنی نے دھاندلی اور غلط طریقے سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے اور اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ بحال رکھا جائے اس پر عدالت نے پہلے سے دیا گیا حکم امتناعی خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ بلوچستان کے حلقہ پی پی 50میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں واضح رہے کہ اکبر آسکانی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ آئے تھے اور سپریم کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کردی