سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ زیادہ اشتہاروں کی بدولت رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس نے 80 کڑور 91 لاکھ روپے کمائے جو گذشتہ برس سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پیداواری مارکیٹ میں بھی اس کے مضبوط صارفین میں اضافہ ہوا ہے۔ فیس بک کے چیف مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی نئی چیزوں پر توجہ دے رہی ہے اور طویل مدت کے لیے سرمایہ لگا رہی ہے۔ کمپنی جو کہ پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے نے بتایا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں اسے دنیا بھر میں چھ کڑور نئے صارفین ملے ہیں۔ جس کے بعد دنیا بھر میں اسے استعمال کرنے والے کل صارفین کی تعداد ایک ارب 55 کڑور تک پہنچ چکی ہے۔ کپمنی کا کہنا ہے کہ ہر امریکی اپنے پانچ میں سے ایک منٹ فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ پر گزارتا ہے۔ گذشتہ ہفتے کمپنی نے ایک نیا سلائڈشو فیچر متعارف کروایا تھا جس کا مقصد اشتہار دینے والے کے لیے کم قیمت پر اپنی مصنوعات کی ویڈیو لگانے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ ستمبر میں فیس بک کو موبایل پر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ برھتی ہوئی تعداد ترقی پذیر ممالک کے صارفین پر بھی مشتمل ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر سنہ 2016 کے آخر تک اوکولس ٹیکنالوجی کو بھی ریلیز کرے گی۔فیس بک کے منافعے میں اضافہ
وقتِ اشاعت : November 5 – 2015