|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2015

ماسکو: روسی فضائیہ کے سربراہ جنرل وکٹرباندروو نے کہا ہے کہ انہوں نے شام میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے میزائل سسٹم بھجوایا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں روسی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے پڑوسی ممالک میں لڑاکا طیاروں کو ہائی جیک کرنے کے بعد روسی افواج کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیے جانے کا خطرہ ہے۔ اس لئے ہم نے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے ناصرف لڑاکا طیارے، بمبار اور ہیلی کاپٹر بھجوائے ہیں بلکہ میزائل کا نظام بھی بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں گزشتہ چارسال سے جاری بحران میں دنیا کی بڑی طاقتیں براہ راست ملوث ہو گئی ہیں، امریکی قیادت والے اتحاد کی جانب سے شام اورعراق کے بہت سے علاقوں پرقابض داعش اورموجودہ صدر بشار الاسد کے مخالفین کو براہ راست مدد دی جارہی ہے جب کہ روس نے بشار الاسد کی مدد کے لئے اپنے فوجی بھی بھجوائے ہیں۔