|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2015

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ زیادہ اشتہاروں کی بدولت رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس نے 80 کڑور 91 لاکھ روپے کمائے جو گذشتہ برس سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پیداواری مارکیٹ میں بھی اس کے مضبوط صارفین میں اضافہ ہوا ہے۔
دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والے کل صارفین کی تعداد ایک ارب 55 کڑور تک پہنچ چکی ہے
فیس بک کے چیف مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی نئی چیزوں پر توجہ دے رہی ہے اور طویل مدت کے لیے سرمایہ لگا رہی ہے۔ کمپنی جو کہ پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے نے بتایا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں اسے دنیا بھر میں چھ کڑور نئے صارفین ملے ہیں۔ جس کے بعد دنیا بھر میں اسے استعمال کرنے والے کل صارفین کی تعداد ایک ارب 55 کڑور تک پہنچ چکی ہے۔ کپمنی کا کہنا ہے کہ ہر امریکی اپنے پانچ میں سے ایک منٹ فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ پر گزارتا ہے۔ گذشتہ ہفتے کمپنی نے ایک نیا سلائڈشو فیچر متعارف کروایا تھا جس کا مقصد اشتہار دینے والے کے لیے کم قیمت پر اپنی مصنوعات کی ویڈیو لگانے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
بڑھتی ہوئی تعداد ترقی پذیر ممالک کے صارفین پر بھی مشتمل ہے
ستمبر میں فیس بک کو موبایل پر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ برھتی ہوئی تعداد ترقی پذیر ممالک کے صارفین پر بھی مشتمل ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر سنہ 2016 کے آخر تک اوکولس ٹیکنالوجی کو بھی ریلیز کرے گی۔