|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 22نومبر کو نوشکی میں عظیم الشان تاریخی جلسہ جبکہ پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن 28اور29نومبر کو کوئٹہ میں ہوگا دو روزہ بند اجلاس کی صدارت پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کرینگے قومی کونسل سیشن میں بلوچستان سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کی جائے گی اور پارٹی کے مرکزی نومنتخب مرکزی عہدیداران کی حلف برداری بھی منعقد ہوگی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی قومی جدوجہد موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے قومی کونسل سیشن تاریخی اور بلوچستان کی قومی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگاکیونکہ عرصہ دراز سے پارٹی کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق پارٹی بلوچستان بھر میں تنظیم کاری اور پارٹی کو فعال و متحرک بنانے کے حوالے سے جس انداز میں تنظیم کاری کو مکمل کیا اور بلوچ فرزندوں ،نوجوانوں نے جس بھر پورانداز میں پارٹی کی تنظیم کاری ،پروگرام ،جلسوں اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے جوسرگرمیاں دکھائی تھیں اس سے یہ امر واضح ہوجاتا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی فعال اور متحرک کیا جاچکا ہے بلوچوں کی سب سے بڑی قومی جماعت کی شکل اختیار کرچکی ہے اور بلوچ اب جان چکے ہیں کہ پارٹی ہی انکی نجات دہندہ قومی جماعت ہے قومی کونسل سیشن بلوچستان کی سیاست میں مثبت تبدیلیاں رونما کریگا۔بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے عہدیداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ نوشکی کے جلسہ عام اور قومی کونسل سیشن کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کے لئے تیاریاں شروع کریں ۔