|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2015

کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منگل کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تاہم بارش کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بھی ایک ہی بارش سے عیاں ہو چکی ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ‘ مستونگ ‘ پشین ‘ قلعہ عبداللہ ‘ زیارت ‘ قلعہ سیف اللہ ‘ موسیٰ خیل ‘ بارکھان سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو منگل کو بھی جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا وادی کوئٹہ میں بارش کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اورشہر میں پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی بھی سب پر عیاں ہوگئی کہ میٹروپولیٹن انتظامیہ کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔