|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2015

کوئٹہ : ایف سی اور حساس ادارے کی تربت کے علاقے میں کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں دو مبینہ شر پسند گرفتار اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف سی اور حساس ادارے نے تربت کے علاقے زرین باغ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں دو مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کی قبضے سے ایک عدد ایس ایم جی ، دو عدد 7mmرائفل دو عدد 12 بوررائفل ایک عدد لیپ ٹاپ ، ایک عدد کیمرہ یونیفارمز ، جھنڈے اور مختلف قسم کے لٹریچر برآمد کرلیئے ۔