|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2015

اسلام آباد:  خیبر پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان گڑ بڑ ہوئی تو ہم سویلین شریف کا ساتھ دینگے ، کور کمانڈرکانفرنس کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان آئین کے روح کے منافی ہے ، بیان کے بارے میں سپریم کورٹ سے تشریح کروائی جائے ، خیبر پختونخوا عوامی ملی پارٹی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کرے گی جو پارلیمنٹ سے نہ بنائی گئی ہو ۔ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت ایک پیج پر ہونگے جب آئین کی بالادستی ہوگی لیکن اگر دونوں شریفوں کے درمیان گڑبڑ ہوئی تو ہم سویلین شریف کاساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس کے بعد فوج کے تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والا بیان آئین کے روح کے منافی ہے اس بیان پر سپریم کورٹ سے تشریح کروائی جائے انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو جان بوجھ کر اس پر بیان نہیں دینا چاہیے یا پھر ہم نے بے ایمانی سے حلف اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگی ماحول ہے عراق اور لیبیا ختم ہوگیا ہے جبکہ ادھر بھی داعش کی باتیں ہورہی ہیں خیبر پختونخوا ملی عوامی پارٹی ایسی خارجہ پالیسی کی ہرگز حمایت نہیں کرے گی جو پارلیمنٹ سے نہ بنائی گئی ہو ان حالات کے پیش نظر مشترکہ اجلاس بلا کر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے دریں اثناء پختون ملی عوامی پارٹی کے قائد محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کی فقدان ہے،امن کی عدم موجودگی میں نہ کوئی پائپ لائن بچھے گی اور نہ کوئی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کامیاب ہوگا،پارلیمنٹ بتائے کہ خارجہ پالیسی کون بنا رہا ہے،ماضی کے ڈکٹیٹروں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے محمودخان اچکزئی کا کہنا ہے کہ روس بحیرہ اوقیانوس سے میزائل پھینک رہا ہے،اس وقت مسلم دنیا تقسیم ہے،ایک طرف شام ایران دوسری طرف ترکی سعودی عرب وغیرہ ہیں،ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی کا کوئی پتہ نہیں،چار مہینے وزراء اور مشیر دورے کرکے وہ پالیسی نہیں بنا سکتا ہے،ایسی خارجہ پالیسی وضع کی جائے جس کے پیچھے 20کروڑ عوام کی حمایت ہو۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بتایا جائے کہ خارجہ پالیسی کون چلا رہا ہے،داخلی سیاست کس طرح چل رہی ہے،حالات بہت خراب ہیں،ہزاروں لوگ گھروں سے بے گھر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو شفاف آئین کی ضرورت ہے اس وقت ملک میں گمراہی پھیل رہی ہے