|

وقتِ اشاعت :   November 14 – 2015

کوئٹہ :  صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو ترجیح دینی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ‘ گوادر پورٹ کی ترقی بلوچستان سمیت پورا ملک اہم ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے ملاقات کے دوران کہی۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صدر مملکت کو صوبائی سلامتی‘ سیاسی اورمجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ گورنر نے انہیں صوبے کے امن و امان اور استحکام کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے گورنر بلوچستان کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی کوششوں کے اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ‘ گوادر پورٹ کی ترقی سے صوبے میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے جس سے عوام کی حالت زار بدل جائے گی۔ حکومت بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے راہداری منصوبے صوبے سے لیکر پورا خطہ مستفید ہوجائے گا۔