|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2015

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کا قومی کونسل سیشن 28-29 نومبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل کریں گے جس میں بلوچستان سمیت مجموعی سیاسی صورتحال تنظیمی امور اور بین الاقوامی سیاست پر سحرحاصل بحث کی جائے گی انہوں نے کہا کہ قومی کونسل سیشن ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب بلوچوں کو مردم شماری اور خانہ شماری کے ذریعے بلوچ وطن میں 40 لاکھ افغان مہاجرین کی غیرقانونی آبادکاری اور گوادر میگاپروجیکٹس کے حوالے سے بلوچوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے کہ بلوچستان کی دوسری تمام پارٹیاں پاک چائنا اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے سیاسی جماعتیں اور حکمران دعوے کرتے ہیں اور احتجاج بھی کررہے ہیں مغربی روٹ کے حوالے سے کہ اس روٹ کے قیام کو یقینی بنایا جائے جبکہ گوادر کے غیور بلوچوں کے حوالے سے انہوں نے چپ ساد رکھی ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا سب سے پہلے گوادر پورٹ کا جو اختیار ہے اور گوادر کے غیور بلوچوں جو پسماندہ بدحال کسمپرسی اور صاف پانی کے پینے سے محروم میں انسانی بنیادی ضروریات کے حوالے اقدام نہیں کئے جارہے اور گوادر کے ماہی گیر بلوچوں کو بھی نظرانداز کیا جارہا ہے لیکن اس حوالے سے بلوچستان کے حکمران اور دیگر جماعتیں بات کرنے سے کتراتیں ہیں اور بلوچوں کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے انہیں کوئی سروکار نہیں بلوچوں کیلئے اہم مسائل یہی ہیں کہ گوادر کے تمام اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں اور ایسی قانون سازی کی جائے جو دیگر صوبوں اور غیرملکیوں کو وہاں سے شناختی کارڈ ‘ پاسپورٹ اور انتخابی فہرستوں میں ان کے نام درج نہ کئے جائیں انہوں نے کہا کہ قومی کونسل سیشن ان حالات میں منعقد ہورہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی ‘ قومی ‘ جمہوری بڑی بلوچوں کی جماعت ہے ہم اپنی سرزمین میں ترقی و خوشحالی کے ہر گز مخالف نہیں لیکن ترقی و خوشحالی حقیقی معنوں میں بلوچوں کیلئے ہی ہو نہ کہ بلوچوں کو نظرانداز کیا جائے دریں اثناء پارٹی مرکزی بیان میں کہا گیا کہ 21 نومبر کو نوشکی میں عظیم الشان تاریخی جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل شرکت کریں گے اس سے متعلق کہا گیا کہ نوشکی میں جلسہ عام کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور پورے نوشکی کو پارٹی جھنڈوں ‘ وال چاکنگ اور سردار اخترجان مینگل و دیگر رہنماؤں کی تصویروں سے سجایا گیا ہے اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے پارٹی کے ضلعی صدر نذیر احمد بلوچ ‘ خورشید جمالدینی ‘ میربہادر خان مینگل ‘ بابوعبدالرحیم مینگل ‘ کامریڈ حمید بلوچ ‘ حاجی وزیر خان مینگل ‘ عطاء اللہ مینگل ‘ صاحب جان مینگل ‘ حمید بلوچ ‘ اسد بلوچ ‘ نصیب اللہ بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ منعقد کرائیں تاکہ جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔