بدین: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے جو چاچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں۔
بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست عبادت ہوتی ہے جو قربانیوں اور عوام سے ہوتی ہے، سیاست وہ ہوتی ہے جو میرے بزرگوں نے کی، پیپلز پارٹی نے جتنا بھی ہو سکا بدین کی عوام کی خدمت کی ہے، بدین کے عوام نے مشکل سے مشکل حالات میں بے نظیر بھٹو کا ساتھ نہیں چھوڑا تو پھر ان کا بیٹا بھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔ 19 ستمبر کو بدین میں ہرطرف تیر چلے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے عوام پیری، مریدی سے بیزار ہیں لیکن انہیں اس میں پھنسایا جارہاہے، مرشد سندھ میں لوگوں کو دیدار کرانے آتے ہیں، ایک جانب پیر ہیں تو دوسری جانب عمران خان ہیں۔ چاچاعمران سیاست سکھانےکی بات کرتےہیں، کیا مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے، سیاست میری رگوں میں ہے۔ بے نظیر بھٹو کو اپنا لیڈر اور بہن کہنے والے ان کے دشمنوں کے ساتھ مل گئے ہیں، میرے کچھ انکلز نے میراساتھ چھوڑ کرغداری کی ہے۔ وہ کچھ بھی کرلیں پیپلزپارٹی کوختم نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کےدلوں میں ہے۔
مچھلی کو کوئی تیرنا سکھاتا ہے جو چاچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں، بلاول
وقتِ اشاعت : November 17 – 2015