کراچی : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال ،صوبائی نائب صدر رکن قومی اسمبلی عبدالقہار خان ودان نے کراچی سبزی منڈی اور قصبہ کالونی میں پارٹی کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمرانہ قوتوں نے ہمیشہ بحیثیت ملت پشتونوں کے ساتھ ملک میں امتیازی سلوک روا رکھا ہے اور پشتونوں کو ملک میں قومی وحدت ، ملی تشخص کے قیام ، قدرتی وسائل پر واک واختیار سے محروم کرکے انہیں بدترین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبورکیا ہے ۔اجتماعات سے سندھ کے صوبائی سیکرٹری صابرین خان چغرزئی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز نور اللہ ترین اور بشیر مندوخیل نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے لیکر کراچی تک پشتونوں کو روزگار ، کاروبار ، تجارت ورہائش کے حق اور اپنے آئینی شہری حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔آج یہ ملک پشتونخوا وطن کے وسائل کی بدولت اس مقام تک پہنچا ہے لیکن دوسری جانب پشتون عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات ، حقوق سے محروم رکھ کر آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے اور پارٹی نے مختلف حلقوں میں اپنے نمائندہ نامزد کےئے لہٰذا پارٹی کارکنوں کا فریضہ ہے کہ عوام کومتحرک کرکے پشتونخوامیپ کے نامزد امیدواروں کو کامیابی دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچا کر عوام کوپارٹی میں شامل کرے ۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی ملک میں جمہوریت ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، جمہور کی رائے کی آزادی ، آزاد میڈیا وصحافت اور محکوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں اپنی بہترین جمہوری رول اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے پشتونخوامیپ نے ملک کے جمہوری حلقوں میں ایک باوقار مقام حاصل کیا ہے اور محکوم اقوام نے پارٹی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امن وترقی وخوشحالی کا انحصار افغانستان کے امن وترقی سے منسلک ہے جن قوتوں نے افغانستان پر بدترین دہشتگردی کو مسلط کیا اور دہشتگردی کی تربیت اور افزائش کی اوردہشتگردوں کی سرپرستی کرکے افغانستان اور پشتونخوا وطن وطن کو کھنڈرات میں تبدیل کیا آج وہی قوتیں مکافات عمل کاشکار ہے پارٹی نے ہمیشہ ملک اور دنیا میں ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور پارٹی کاموقف دن بدن صحیح ثابت ہوتا جارہا ہے ۔