|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2015

کوئٹہ :  بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی مظالم روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ کوئی ایسادن نہیں گزرتا کہ بلوچستان میں آپریشن نہ ہو رہا ہو۔ ڈیتھ اسکواڈ آئے دن نہتے بلوچوں کو اغوا و قتل کرکے ویرانوں میں پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے اسی طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں داعش، لشکرجھنگوی، لشکر خراسان و دیگر مذہبی شدت پسندوں کو بلوچ جہد آزادی کے خلاف منظم کیا جا رہا ہے ۔ اور یہ سب کچھ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کئی قتل قبول کئے ہیں۔خطے و دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے یورپ، امریکہ و دوسری طاقتوں کوریاست کے بارے میں اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لاکر بلوچ قومی جہد آزادی کا ساتھ دینا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ کل بالگتر کے علاقے میرآباد گڈگی میں آپریشن کے دوران کئی گھروں کو جلا کر کئی نہتے بلوچوں کو اغوا کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔ جن میں سفر ولد مراد، اعجاز ولد آدم ، سرور ولد حسن ، نعیم ولد نصیر، ڈاکٹر بہرام ولد اللہ داد، شاہ میر ولد سید کے نام معلوم ہو سکے۔ واشک اور ہوشاپ میں آپریشن میں نو افراد کو اغوا کیا گیاہے۔