|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2015

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جمعیت کی تاریخ شہداء سے بھری ہوئی ہے،شہادت مومن کازیورہے،ہمیں اپنے شہداء اوررضاکاروں کی قربانیوں پرفخرہے،جمعیت مسلمانوں کی وحدت کی علامت ہے، امریکہ اور مغربی طاقتیں ایشیا پر اور دنیا کے معیشت پر اپنا قبضہ کر نا چاہتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں امریکہ اور مغربی طاقتوں کی جنگ ہے،دین کے نام پر بننے والے ملک کو لبرازم کا لیبر نہیں لگنے دیں گے،لسانی تنظیمیں ملک کوتقسیم کرنے کے درپے ہیں،ان خیالات کااظہارمرکزی جنرل سیکرٹری اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،سیدمحمدفضل آغا،انجینئرعبدالرزاق عابدلاکھو،مولاناامیرزمان،حافظ محمدابراہیم لہڑی،مولاناولی محمدترابی،حاجی بشیراحمدبادینی،رحیم الدین ایڈوکیٹ،حاجی عبداللہ خلجی اورحافظ محمدبلال ناصرنے سائنس کالج میں شاہ محمدشہیدکی یادمیں سلام انصارکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمولاناعبدالغفورحیدری نے شہیدشاہ محمدکے والدسلطان محمد،صوبائی سالارحافظ محمدابرہیم لہڑی اوراضلاع کے سالاروں کواعزازی شیلڈدیں انہوں نے شہیدشاہ محمدکوخراج عقیدت پیش کیاگیا،قبل ازین مرکزی سالارانجینئرعبدالرزاق عابدلاکھواورصوبائی سالارحافظ محمدابرہیم لہڑی کی قیادت میں سائنس کالج سے رضاکاروں کی امن ریلی نکالی گئی جوشہرکے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس سائنس کالج پہنچی ،ریلی میں بارہ سورضاروں نے شرکت کی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اس ملک مقدر ہے آئین نے طے کر دیا ہے یہ اسلامی ملک ہے ،آئین نے پارلیمنٹ ،صدر وزیر اعظم ،عدلیہ اور ادروں جو پابند کر دیا ہے کہ ان کا کردار ملک کی اساس اسلا م کے مطابق ہو گا،پوری امت مسلمہ آزمائش سے گذر رہی ہے ، مغربی قوتوں نے افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجائی عراق کو تباہ کیالیبیا کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا شام کی حالت دیکھیں یمن کن حالات سے گذر رہا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین، سوڈان ،تیونس اور الجزائر میں مسلمانوں پر آگ برس رہی ہے مسلمان جل رہے ہیں بہت ہو چکا اب مزید سزانہ دیں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کو اسلام کی دشمنی میں مسلمانوں پر جنگ مسلط کی تا کہ مسلمان کمزور ہوں انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اقتصادی جنگ ہے دہشت گر دی کے خلاف جنگ نہیں یو رپ کی جنگ ایشیا کو کمزور کر نا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پیغام مل رہا ہے کہ وہ یہ جنگ ہار چکا ہے امت مسلمہ اب آپ کے جبر کو برداشت کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہر دور میں امت مسلمہ نے خونکے درد کو عبور کیا ہے آج بھی امت مسلمہ تاریخ دہرا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن امریکی غلامی قبول نہیں کر سکتے ہیں م،انہوں نے کہا کہ یہ جنگ مغرب اور امریکہ کی ضرورت ہے امت مسلمہ کی ہر گز ضرورت نہیں،مریکہ دنیا کی معیشت پر قبضہ کر نا چاہتا ہے اور بد نام مسلمانوں کو کر تا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں،انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنوں نے ڈار ھی اور پگڑی کوو بد نام کر نے کی ہر ممکن کو شش کی لیکن ہم انشاء اللہ اسلام دشمنوں کو یہ ثابت کر کے دکھائیں گے کہ یہ داڑھی اور پگڑی والے امن چاہتے ہیں اور امن کے خواہش مند ہیں،انہوں نے کہا کہ مدارس اور مساجد پر چھاپے بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے چند افراد کے نام پر مدارس کو بلیک میل کیاجا تا ہے ،چند افراد کا گروپ اگر کسی غلط کام میں شریک ہے تو لا کھوں افراد ملک کے استحکام اور پر امن پار لیمانی جدو جہد میں بھی مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ دین مدراس کے تحفظ کی جنگ جے یو آئی لڑ رہی ہے ،درین اثناء مرکزی سالارانجینئرعبدالرزاق عابدلاکھو،حافظ ابراہیم لہڑی اوررحیم الدین ایڈوکیٹ نے امن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وطن عز یز ایک نظریہ کے تحت قائم ہوا پا کستان کا آئین کہتا ہے حاکمیت صرف اللہ کی ہے قر آن اور سنت کے منافی اس ملک میں کو ئی قانون نہیں بنے گا آئین کے مطابق ہمارے ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پا کستان ہے ہمارے وزیر اعظم پا کستان کو لبرل ریا ست تصور کر رہے ہیں وزیر اعظم کو اس کی وضاحت کر نی چاہیے انہوں نے کہا کہ لبرل اور اسلام کا مطلب مختلف ہے یہ ملک فحاشی کے فروغ کے لیئے نہیں بنا یا گیا اس وقت جنگ تہذیبی ہے مغرب نے اپنا کلچر اور تہذیب کو مسلط کر نے کے لیئے اپنے نمائندے چھوڑے ہو ئے ہیں حیا کا دامن تار تار ہو رہا ہے ہماری بہنو،بیٹیوں اور ماؤں کے دوپٹے چھینے جا رہے ہیں جے یو آئی ایسی تہذیب مسلط کر نے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کر ہی ہے اور کر تی رہے گی ۔