|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2015

اسلام آباد : امریکی ادارے نے پاکستان میں لورانڈس بیسن میں 10ہزار159 ٹریلین کیوبک فٹ شیل گیس، 2 ہزار 323 ارب بیرل تیل کی موجودگی کا انکشاف کر دیا،جن سے 95 ٹی سی ایف شیل گیس اور 14 ارب بیرل تیل حاصل کیا جا سکتا ہے،وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ان ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذخائر بلوچستان کے مشرقی اور پنجاب کے جنوبی حصے میں موجود ہیں تاہم ان کا حصول خاصا مشکل کام ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی ادارے نے پاکستان بارے انکشاف کیا ہے کہ لوئر انڈس بیسن میں اربوں بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان ذخائر میں 10 ہزار 159 ٹریلین کیوبک فٹ شیل گیس، 2 ہزار 323 ارب بیرل تیل موجود ہے، جن سے 95 ٹی سی ایف شیل گیس اور 14 ارب بیرل تیل حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان میں توقع سے زیادہ تیل اور شیل گیس کی موجودگی کے انکشاف نے امریکی سائنسدانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ان ذخائر کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذخائر بلوچستان کے مشرقی اور پنجاب کے جنوبی حصے میں موجود ہیں تاہم ان کا حصول خاصا مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس شیل گیس کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن یہ ایک مشکل کام ہے کیونکہ شیل گیس پتھر توڑ کر نکالی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس ذخائر پر کام شرع کر دیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر مزید پیش رفت ہو گی