کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید بالاچ مری کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم اپنے رہبر ، شہید و لاپتہ افراد کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ہزاروں شہدا اور لاپتہ افراد کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید بالاچ کا نام تاریخ میں بہادری اور قربانی سے جڑا نام ہے اور یہی بالاچ مری نے ثابت کر دکھایا اور ایک اور بالاچ تاریخ میں امر ہوگیا دشمن نے بالاچ جیسے کئی عظیم ہستیوں کو شہید کرکے بلوچ تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر بلوچ قوم نے اپنے شہدا کی خون سے وفاداری اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی حلف لیکر ایک جد و جہد شروع کی ہے اور یہ جد و جہد اپنی منطقی انجام آزاد بلوچستان پر دم لیگی شہید غلام محمد بلوچ، شہید اکبر خان بگٹی اور ڈاکٹر خالد بلوچ اور دوسرے عظیم سپوتوں کی شہادت نے بلوچ تحریک کو اپنے خون سے لکھ کر ہمیں جو حوصلہ دیا ہے اسے ریاستی ظلم وجبرسے ختم نہیں کیا جا سکتا ہر شہید کی برسی ہمیں تجدید عہد و قربانی و مقصد کے حصول میں تکالیف میں حوصلہ دیتی ہے ہزاروں شہید اور ہزاروں بلوچوں کو لاپتہ کرنے کے باوجود ریاست ہمیں آزادی کی جہد سے دستبردار نہیں کرا سکا دشمن ہمیں شکست دینے کیلئے نت نئے سازشوں کا جال پھیلا رہا ہے ان سازشوں کا ادراک کرکے ہم اپنی جد و جہد و تحریک کو مزید مضبوط کر سکتے ہیں شہید بالاچ مری و دوسرے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کا مقصد حاصل کرکے دکھانا ہے اور اس کے لئے دشمن کی سازشوں کو پرکھ کر ہمیں اپنے دوست و قوت بازو پر بھروسہ کے ساتھ ایک ساتھ چلنا ہے آپسی و قبائلی ورنجشوں کی ماضی میں تلخ تجربات سے سبق حاصل کرکے ہم اپنی منزل پر کچھ دن پہلے پہنچ سکتے ہیں ترجمان نے کہا کہ ریاستی مظالم اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہیں، خواتین و بچوں کا اغواء اور ہیلی کاپٹروں سے سینکڑوں فٹ بلندی سے بلوچوں کی لاشیں پھینکنا انسانی تاریخ کی سیاہ ترین باب ہیں ان مظالم کو دنیا کو اجاگر کرنے اور شہدا کی قربانیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بلوچ قوم سر بہ کفن ہے اور دشمن کو شکست یقینی ہے۔